ٹی 20ورلڈ کپ،فائنل میچ بارش  سے متاثر ہونے کا خدشہ


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)  ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے،آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،آئی سی سی رولز کے مطابق فائنل میں بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم 10، 10اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی میچ مکمل تصور کیا جاتا ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا،اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن