سینٹ میں بھی ٹرمپ کو برتری، ایوان نمائندگان میں سیٹیں 209 : دھاندلی ہوئی: سابق صدر 


 واشنگٹن (آئی این پی+ این این آئی+ نیٹ نیوز) امریکہ میں ہونے والے مڈٹرم الیکشن میں ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز نے 209 نشستیں حاصل کر لیں۔سادہ اکثریت کے لئے مزید نو درکار ہیں، ڈیموکریٹس نے 191 نشستیں جیتیں۔ ری پلکن پارٹی کے حامیوں نے جشن منایا۔ مڈٹرم کیلئے سینٹ میں دونوں جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ ری پبلیکنز نے 49 جب کہ ڈیموکریٹس نے 48 نشستیں حاصل کیں۔ جارجیا میں سینٹ نشست پر دوبارہ الیکشن  ہوگا۔ امریکی صدر جو بائیڈن انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ سرخ لہر نظر نہیں آئی۔ الیکشن کا دن جمہوریت کیلئے اچھا تھا۔ عوام نے ووٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کو دھاندلی قرار دے دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے مڈٹرم الیکشن نتائج رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  کیلئے ایک مایوس کن رات رہی جو 2024ء کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تین ریاستوں جارجیا، نیویڈا اور اریزونا میں دوبارہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے اور اس کے بعد ہی ایوان پر کسی جماعت کے مکمل کنٹرول کا فیصلہ ہوگا۔ مڈٹرم الیکشنز میں تاریخ رقم ہوگئی، 3 پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینٹ میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  سلیمان لالانی کو 20 ہزار 240 ووٹ ملے۔ کنیٹی کٹ میں ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوئے۔50 فیصد سے زائد گنے گئے ووٹوں کے مطابق کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اسی طرح ری پبلکن پارٹی کے امیدوار سہراب گیلانی بھی میدان نہ مار سکے۔ کامیابی کے بعد ڈاکٹر سلیمان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سمیت ہر ایک نے انتخابی مہم میں بھر پور ساتھ دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...