اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے مصطفی نواز کھوکھر کا استعفیٰ قبول کرلیا، سینٹ سیکرٹریٹ نے ان کی نشست خالی قراردیدی جمعرات کوسینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے چیئرمین سینٹ کو اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ پیش کیا جسے چیئرمین سینٹ نے منظورکرلیا سینٹ سیکرٹریٹ نے مصطفی نواز کھوکھرکی نشست خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔