وزیراعظم 50 ہزار سے کم آمدن والوں کیلئے جلد ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے 


لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کم آمدنی والے افراد کیلئے جلد ہی ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس کے تحت بنیادی ضرورت کی اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا تحت یوٹیلٹی سٹورز سے سستے داموں اشیائے خوردو نوش میسر ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدن والے خاندان کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ 50ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔ کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت صنعت وپیداوار نے ایک پیکج تیار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...