فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان  کیلئے 2 ملین ڈالرز مختص کر دیئے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نے کہا ہے کہ فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 2 ملین ڈالرز مختص کر دیئے۔ پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین  یورو تین فرانسیسی  بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے الگ سے ایک ملین یوروز مختص کئے گئے ہیں جو قمبر شہداد کوٹ اور خیرپور کے علاقوں میں حاملہ خواتین اور دیگر متاثرین  پر خرچ کئے جائیں گے۔ فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ فرانس سیلاب کے دوران مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران فرانسیسی فوج  کے سینئر افسر نے فرانس کی طبی و امدادی ٹیموں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی تفصیلات بتائیں اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن