رینالہ خورد، پاکستان، نیوزی لینڈ سیمی فائنل کی سنسنی خیزی سے نوجوان ہارٹ اٹیک سے جاں بحق 


رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں اتار چڑھاؤ پر  ہارٹ اٹیک  کا شکار نوجوان  اعجاز قریشی  گزشتہ روز  ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ 
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل انوار شہید کالونی کا رہائشی اعجاز قریشی انتہائی جوشیلے انداز سے دیکھ رہا تھا کہ رنز کے اتار چڑھاؤ پر اسے اچانک ہارٹ اٹیک ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جو گزشتہ روز  خالق حقیقی سے جا ملا جب اس کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جوان موت پر ہر آنکھ  نم دکھائی دے رہی تھی۔
چل بسا

ای پیپر دی نیشن