عمران خان  راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے :فواد چودھری 


اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان  راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے سینیٹر اعظم خان سواتی پران کے پوتے پوتیوں کے سامنے  تشددکیا گیا، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف اور شہباز کو چاہیے کہ الیکشن کی طرف جائیں ، اگر پاکستان میں استحکام چاہیے تو فوری طور پر الیکشن کرائیں ، ارشد شریف  کی  والدہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے جگہ جگہ دربدر پھر رہی ہے ، ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں ملی ،   ٹی وی پر چلا دی گئی۔جمعرات کے روز لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ ں کچھ تبدیلی کی گئی ہے  اس سے پہلے عمران خان کی قیادت سینٹر پنجاب سے سیدھا راولپنڈی کی جانب جارہے تھے ، تحریک انصاف کی لیڈر شپ درجگہوں سے وسطی پنجاب سے نکلے گی ، ہم ڈھائی یا تین بجے وزیر آباد پہنچ جائیں گے ، آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے تین سے چار دن میں قافلے نکلیں گے ، تمام قافلے راولپنڈی پہنچیں گے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان قافلوں کے استقبال کرینگے ، اس سے پہلے عمران خان قیادت کررہے تھے ۔   عمران خان پر حملے کے باعث فریکچرز آئے ، چار ہفتے تک پلاستر کا مرحلہ ختم نہیں ہوگا ۔ اسلئے وہ راولپنڈی پہنچ کر قافلوں کے استقبال کرینگے ۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔ حقیقی آزادی مارچ 1947والی آزادی کا حصہ ہے ، شاہ محمود قریشی وزیر آباد سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرینگے ۔ جہاں حملہ ہوا وہاں سے ہی دوبارہ آزادی کا سفر شروع ہونے جارہا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ساڑھے چار بجے اجتماع سے خطاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم خان سواتی پر تشدد کیا گیا ۔ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے ان پر تشددکیا گیا ارشد شریف کے والدہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے جگہ جگہ دربدر پھر رہی ہے ، ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ نہیں ملی ، بلکہ ٹی وی پر چلا دی گئی ، آج بھی پاکستان میں حکمرا ن طبقے پرقوانین  لاگو نہیں ہورہے ہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف اور شہباز کو چاہیے کہ الیکشن کی طرف جائیں ، اگر پاکستان میں استحکام چاہیے تو فوری طور پر الیکشن کرائیں ، اس وقت قائد اعظم لیڈ کررہے تھے آج عمران خان کررہے ہیں، صحافیوںکے بہیمانہ قتل عام ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ میڈیا کے اداروں کو دھمکیاں دے کر بند کردیا گیا ، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ۔لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ، تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے ساتھ دیں اور قافلے پر بھر پور شرکت کریں ، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔
فواد چوہدری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...