راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور فضل الرحمن سب کو مایوسی ہوگی فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑا اس رپورٹ سے قوم کے دل دہل گئے ہیں لانگ مارچ کا تاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہوگا شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی عرب کے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں بھی خوشی ہوگی اسلام آباد 13 ربڑ سٹیمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے دو ہفتے روزانہ ٹویٹ کروں گا۔
شیخ رشید