سودی نظام کے خاتمے سے معیشت مستحکم، عوام خوشحال ہوں گے: زبیر احمد ظہیر 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے حکومت کی طرف سے سودی نظام بچانے کی  اپیلیں واپس لینے کے اعلان کو خوش آئند  اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں دفعہ مسلم لیگ نون نے سود کے خلاف پاکستان کی اعلٰی عدلیہ اور وفاقی شرعی عدالت کے تاریخ ساز فیصلوں کو تسلیم کرنے کی بجائے سودی نظام بچانے کی اپیلیں کر کے اللہ و رسول کے خلاف جنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجہ میں آج ہم IMF اور دیگر غیر ملکی اداروں  کی غلامی میں جکڑے جا چکے ہیں۔ شکر ہے ان کو ایک طویل عرصے کے بعد آج سمجھ آگئی ہے کہ یہ جنگ ہمیں بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سودی نظام کو بچانے کی کوشش اسلام اور عوام کے ساتھ کھلی دشمنی تھی۔  ان تمام دینی جماعتوں، تنظیموں،علمائ، وکلا اور عدلیہ کے ججوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملعون سودی اور یہودی نظام کے خلاف مسلسل جدو جہد جاری رکھی  جس کے نتیجہ میں  حکومت کو اپیلیں واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔  انہوں نے کہا جس دن سودی نظام ختم ہوگا اسی دن پاکستانی معیشت میں بہتری اور عوام میں  خوشحالی کا دور شروع ہو جائے گا۔
زبیر ظہیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...