گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چچا سسر نے نشہ آور چیز کھلا کر مبینہ طورپر نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ 18 سالہ (م) کی دو ماہ قبل اویس کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق راجکوٹ کی رہائشی 18 سالہ (م) کی دو ماہ قبل اویس کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ شادی کے دس دن بعد اویس کو گجرات پولیس نے ایک مقدمہ میں گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا تھا، جس پر نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کے چچا ارشد کے گھر رہنے لگی تو واقعہ ہو گیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی والدہ شبانہ بی بی کو آگاہ کرتے ہوئے مزید الزام لگایا کہ ملزم ارشد اس سے قبل بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے جبکہ کسی کو اس سے متعلق بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتا رہتا ہے جو وہاں سے بھاگ کر آئی ہے۔ جناح روڈ پولیس نے شبانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔
زیادتی
گوجرانوالہ: نشہ آور چیز کھلا کر سسر کی دلہن سے مبینہ زیادتی‘ مقدمہ
Nov 11, 2022