ایم پی ایز کی اسمبلی سیشن میں شرکت پر پابندی کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ایم پی ایز کے اسمبلی سیشن میں شرکت پر پابندی کے خلاف عظمیٰ بخاری سمیت تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
 ہائیکورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی کی معطلی کے احکامات کو چار مختلف درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سماعت کی اسمبلی سیشن کے دوران ہمارا موقف نہیں سنا گیا۔ ن لیگ کورم کی نشاندھی کرنے پر پنجاب اسمبلی کے پندرہویں  سیشن میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی خود غیرقانونی طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی کے سیشن میں حصہ لینے پر لگائی گئی پابندی کالعدم قرار دے، عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو بھی کالعدم قرار دے۔
درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...