مکوآنہ (این این آئی )مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500اور100روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں 15 نومبر بروز منگل کوصبح 9 بجے منعقد ہوں گی۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے ترجمان کے مطابق1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی رواں سال کی20 ویں اور مجموعی طورپر92ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے 3اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے بتا یاکہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی بھی15نومبر بروزمنگل کوہوگی۔
جس کاپہلا انعام7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کی21ویں اور مجموعی طور پر40 ویں قرعہ اندازی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 1500 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی جبکہ 100 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔