بانس پلاسٹک کی جگہ لینے کا ایک قابل عمل طریقہ ہے،آئی این بی آر

Nov 11, 2022


بیجنگ (آئی این پی) بانس پلاسٹک کی جگہ لینے کا ایک قابل عمل طریقہ ہے، بانس پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے، دنیاپلاسٹک پر بانس کے استعمال کو فروغ د ے ، پلاسٹک کی آلودگی نے زمین اور انسانوں کے لیے شدید خطرہ پیدا کر دیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ  کے مطابق چین کی حکومت نے بین الاقوامی بمبو اینڈ رتن آرگنائزیشن (INBAR) کے تعاون سے پلاسٹک کے استعمال کو بانس سے تبدیل کرنے کا ایک اقدام دوسری بمبو اینڈ رتن کانگرس(BARC 2022)کی افتتاحی تقریب اورآئی این بی آر  (INBAR) کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں شروع کیا ۔یہ تقریب بیجنگ میں آن لائن اور آف لائن  منعقد ہوئی۔ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (GDI) کے فریم ورک کے تحت شامل کیا گیا، بانس کو پلاسٹک انیشی ایٹو کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بانس کے استعمال کو ایک قابل تجدید وسیلہ کے طور پر بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں