لاہور (کامرس رپورٹر) معاشرے سے کرپشن کو ختم کرنے کی آگاہی مہم اور نیب لاہور کی موجودہ پبلسٹی کوششوں کو تقویت فراہم کرتے ہوئے ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس ہیڈ آفس نے وال پینٹ مہم کو بھر پور طریقے سے سپانسر کرتے ہوئے لاہور میں ٹرمینل پر کرپشن فری مہم کا اہتمام کیا ہے ۔وال پینٹ مہم میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ کالج آف آرٹس کے طلباء نے بھرپور تیاری کیساتھ اپنے مختلف تخلیقی آرٹ ورک کو مختلف گروپ کی شکل میں دیوار پر پینٹ کرکے معاشرے میں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے میں آگاہی مہم میں اپنا رول ادا کیا ۔اس موقع پر ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کی جنرل منیجر صوفیہ چشتی نے نیب لاہور کے سینئر افسران خاص طور پر یونیورسٹی طلباء کے اس بھر پور یونٹ میں اپنا رول ادا کرنے کو نہایت خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ کو اس بات کو دیکھ بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے ملک کے کالج؍ یونیورسٹی کے طلباء بھی معاشرے سے کرپشن کو ختم کرنے میں اپنا رول ادا کرتے ہوئے متعلقہ گورنمنٹ اداروں کی کوششوں کو سپورٹ فراہم کر رہے ہیں اور اس طرح کی مہم ہمارے ملک سے کرپشن ختم کرنے اور ہماری آنے والی نسلوں کو ایک بہترین کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔