لاہور ( کامرس رپورٹر) کم آمدنی والے افراد کو صحت کی بہتر ین سہو لیات فراہم کرنے کے لیے اخوت اور صحت کہانی میں معاہدہ طے پا گیا۔ اخوت اور صحت کہا نی کے مابین طے پانے والے معاہدے سے بالو اسطہ اور بلا واسطہ طورپر پچا س لاکھ افرا د صحت کی بہتر ین ڈیجیٹل خدمات سے مستفید ہوں گے ۔مریضوں کو آن لائن چیٹ ، فوری یا اپاپر ویڈیو انیبلڈ ڈاکٹری مشورے اور تشخیص کی آن لائن سہو لیا ت فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر سارہ سعید خرم اور ڈاکٹر عفت ظفر آغاکی جانب سے صحت کہا نی کی صور ت میں ایک ون ونڈوڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم تشکیل دیاگیا ہے۔ اس ٹیلی میڈ یسن پلیٹ فارم سے بذریعہ چیٹ ڈاکٹر وں اور مریضوںکے مابین آڈیو اور ویڈیو ررابطہ قائم کیا جا ئےگا۔اخوت کے چیئرمین اور بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت موا خات اور بھائی چارے کی عظیم اسلا می روایت کا امین ہے ۔ یہ ایثار اور قربانی کی وہی درخشاں روایت ہے کہ جس کی بنیاد طلو ع اسلا م کے ابتدائی دور میں انصار مدینہ نے مہاجرین مکہ کے لیے اپنی آدھی دولت اور اثاثہ جا ت وقف کر کے استوار کی اور یہ عمل رہتی دنیا کیلئے بھائی چارے کی عظیم ترین مثال بن گیا ۔صحت کہا نی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کو فاﺅنڈر ڈاکٹر سارہ سعید خرم نے کہا کہ صحت کہا نی کا بنیا دی مقصد جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ہرجگہ ہر فرد تک ڈاکٹر ز ، صحت کی بنیا دی سہو لیات اور دیگر طبی خد مات کی فراہمی کو ممکن بنا نا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے دیگر اداروں کا تعاون بہت ضروری تھا اور اس کے لیے میں اخوت کی شکرا گزا ر ہوں اور پر امید ہوں کہ یہ اشتراک ہمارے مقصد کی کامیا بی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گا ۔