فوڈ پانڈا اور اوویئر ٹیکنالوجیز کے مابین معاہدہ


کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن فوڈ اور گروسری ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والی کمپنی فوڈ پانڈا نے ابھرتی ہوئی سپلائی چین ٹیکنالوجی کمپنی اوویئر ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری کا آغازکیا ہے ۔ فوڈ پانڈا کے لیے تھرڈ پارٹی لاجسٹکس کی فراہمی کے لیے اوویئر ٹیکنالوجیز کراچی میں موجوداپنے گودام KOR-6 پر ماہانہ 400 پیلیٹس کے لیے خدمات پیش کرے گا۔فوڈ پانڈا اور اوویئر ٹیکنالوجیز کے درمیان شراکت داری کا آغاز ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے حوالے سے درپیش چیلنجز کو نظر انداز کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے ایسی حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد کے تحت اشتراک کیا ہے جو کارکردگی میں بہتری کے دروازے کھول سکتی ہیں۔اوویئرکے شریک بانی عادل نثار نے کہا کہ ”اس شراکت داری کے ذریعے، فوڈپانڈا ہمارے نیٹ ورک سے بآسانی آپریشنل لاجسٹک پلاننگ کے ایک یا اس سے زائدمقامات پر کام کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ اس کی مدد سے فوڈ پانڈا بڑے پیمانے پر مارکیٹ تک تیز اور بروقت رسائی ممکن ہوگی۔“شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے فوڈ پانڈا کی بزنس یونٹ ہیڈ کلی زہرا نے کہا کہ” آج کی انتہائی تیزرفتاردنیا میں صارفین کی ان ٹیکنالوجیز کے حوالے سے توقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو ان کے لیے کارآمد ہیں۔ سروس ڈیلیوری میں رفتار اہم پہلو ہے، وسائل کا بہتر استعمال خوش آئند ہے لیکن درست ویئر ہاﺅسنگ بھی انتہائی ضروری ہے۔ اوویئر کے ساتھ شراکت داری کی بدولت ہم اپنی ڈیمانڈ اور سپلائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ، مسلسل بدلتی ہوئی اس مارکیٹ اور کسٹمر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔“

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...