وہاڑی (نامہ نگار)اہم شاہراہ مچھلی منڈی میں تبدیل ،شہریوں کا اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہر کا سب سے مصروف روڈ پر مچھل فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے ماڈل بازار جس میں پہلے ہی ویرانی چھائی ہوئی اس کا راستہ بھی بند کردیا مچھلی فروشوں کی بھرمار کی وجہ سے سارا دن ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ شہریوں عبدالطیف، ندیم شہزاد، ایم خالد ،حسن اقبال نے کہا کہ مچھلی فروشوں کو کسی اور جگہ دے کر روڈ کو کلیئر کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔