ملکی ترقی کیلئے حکیمانہ نسخوں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت: ندیم ممتاز

Nov 11, 2022


 ملتان(سپیشل  رپورٹر)چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکیمانہ نسخوں کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین تیزی سے سر د ہوتے موسم سے پریشان ہیں دونوں صوبوں کے وزراء  اعلیٰ لانگ مارچ کی کامیابی کی کوششوں میں مگن ہیں، ہوس اقتدار میں مبتلا ان حکمرانوں کو عوام کے روزبروز کے بڑھتے ہوئے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے اس کے برعکس اگر انہیں کسی چیز کی پرواہ و فکر ہے تو وہ صرف اور صرف کرسی ہے اس کے حصول کیلئے وہ ہر حد پار کرنے کو تیار  ہیں قوم ان کے مکروہ چہرے پہچان لے ۔ان خیالات کا اظہار موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں