ملتان ( سماجی رپورٹر ) محکمہ ایکسائز کی ناقص پالیسیوں کے باعث 2018/19 میں کرائی جانے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کراء گء گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود صارفین کو نہ مل سکیں جبکہ نٹء رجسٹریشن ہونے والی گاڑیوں کی نمبر پیلٹوں سے بیشتر صارفین محروم ہیں، سمارٹ کارڈ بھی تاخیر کا شکار ہیں جس سے صارفین و شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ محکمہ ایکسائز طویل عرصہ سے اپنی ڈاک کی تقسیم کیلیے کورئیر سروسز سے معاہدہ کر چکا تھا اب کوریئر سروس سے معاہدہ ختم کرکے محکمہ ڈاک سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔ ڈاک پھر بھی نہ صرف تاخیر کا شکار ہیرفین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ڈائیریکٹر ایکسائز نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹس معمول کے مطابق آنا شروع ہوگئی ہیں۔