قوانین کی خلاف ورزی: طالبان نے خواتین کے پارکس‘ میلوں میں داخلے پر پابندی لگا دی


کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان نے افغان خواتین کے عوامی پارکس اور تفریحی میلوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے رواں ہفتے خواتین سے متعلق اٹھائے گئے اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ وزارت فضیلت کے ترجمان عاکف صادق مہاجر نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ سے ہم نے متعدد پروگرام منعقد کئے اور خواتین کیلئے تفریحی مقامات پر جانے کیلئے دن بھی مخصوص کئے‘ لیکن متعدد مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ عوامی اور تفریحی مقامات پر مرد اور خواتین کا اختلاط تھا۔ حجاب کو گریز کیا گیا۔ اسی لئے فی الحال یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حولے سے ایک خاتون نے کہا کہ یہاں کوئی‘ سکول نہیں ہے۔ کوئی کام نہیں ہے۔ ہمیں کم از کم تفریح کیلئے جگہ ملنی چاہئے۔ ہم سارا دن گھر میں رہنے سے بور اور تنگ آچکے ہیں۔ ہمارے دماغ تھکے ہوئے ہیں۔
طالبان پابندی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...