٭٭٭مختصرعدالتی خبریں٭٭٭


ملتان(سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 15 نومبر تک ملزم شہبازکی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت سیکنڈ ملتان نے قومی خزانے میں خورد برد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ڈی پی اوز سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید ایک گواہ کے بیان کے لیے جبکہ ملزم عبدالغفور کی بریت کی درخواست پر جزوی بحث کے بعد 14 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے توہین رسالت کیس میں گرفتار ملزم زاہد ظفر کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی طیبہ نور کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن