ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان میں بھی سموگ کا عمل شروع ہوچکا ہے ڈاکٹرز نے سموگ کو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث سانس ،گلا اور چیسٹ سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سموگ ماحولیاتی مسئلہ ہے اس پر سب کو مل کر موثر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ جب بھی باہر جائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں،آنکھوں کے لیے عینک کا استعمال کریں۔