ملتان ( نےوز رپورٹر )اوورسیز پاکستانی ھر دم پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا گو ہیں. اہل وطن دشمن کی سازشوں کو ناکام بناتے ھوئے پاک فوج کا ساتھ دیں. یو اے ای میں مقیم ھر پاکستانی اپنی فوج کے ساتھ ھے. ان خیالات کا اظہار دبئی کے معروف بزنس مین و سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عباس مندور نے پاکستان سے آئے دوستوں کے وفد کے دبئی فش مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کہ. دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے فوج کے خلاف متحرک ہیں ھمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ھوگا. دبئی کے ارباب محمد ابراہیم، چودھری جمیل لاھور، ملک اسلم وینس، عتیق الرحمان، شعیب، ملک آصف، ملک رضوان مونڈا، ملک بلال مندور، علی عباس مندور، ملک اجمل شہزاد مونڈا سے مزید گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ مڈل ایسٹ گلف اور یورپ میں مقیم اوورسیز ورکرز کے لئے حکومت ائرپورٹ پر خصوصی کاونٹر اور ڈیسک قائم کرے، امیگریشن حکام ان کو خصوصی پروٹوکول دے۔
دشمن قوتوں کی سازشوںکو ناکام‘ فوج کا ساتھ دیں‘حاجی عباس مندور
Nov 11, 2022