کوئٹہ(جی این ایم)الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ بلوچستان کے غریب عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے سفید پوش وغریب اورکم آمدنی والے خاندان بھو ک سے مررہے ہیں ان کی مدد دراصل پریشان حال انسانیت کی مددہے الخدمت فائونڈیشن سیلاب متاثرین کی بحالی کیساتھ غریب ضرورت مند اور پریشان حال یتیموں بیوائوں اور دیہاڑی دارطبقے کی مدد بھی کر رہاہے سردی شروع ہوگئی ہے گیس ناپید ومہنگا ،غریب گرم کپڑے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان حالات میں غریبوں کو گرم کپڑے ،لکڑی وایندھن خریدنے میں ضرورت مندوں کی مددکی ضرورت ہے مخیر حضرات دکھی انسانیت کی مددکیلئے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورے سبی کے دوران مخیر حضرات وضرورت مندوں سے الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ امانتوں کو دیانت داری سے اور ہر ضرورت مند ومتاثرہ خاندان کو پہنچادیں۔