کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ممتاز سیاسی سماجی وقبائلی رہنما انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و ہزار گنجی زون کے صدر حاجی ظہور احمد کاکڑ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سیاسی نابالغ مشر محمود خان اچکزئی کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے کان کھول کر سن لیںقائد مشر محمود خان اچکزئی کے تمام سیاسی و تنظیمی فیصلوں کو من وعن تسلیم کرتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے مشر محمودنے ہر پلیٹ فارم پر پشتون وطن اور پشتون عوام کے حقوق کی بات کی جسے ہم ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ناعاقبت اندیش ہوش کے ناخن لیں اور من گھڑت پروپیگنڈے بند کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر سے لیکر بولان تک مشر محمود خان اچکزئی پشتون عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔مخالفین اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ پشتون عوام ان کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔
مشر محمود کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنیوالے ہوش کے ناخن لیں:ظہوراحمدکاکڑ
Nov 11, 2022