عوامی سہولت کے پیش نظر  زیرتعمیر سڑکات کو جلد مکمل کیا  جائے: عبدالسلام بادینی

Nov 11, 2022


کوئٹہ(بیورو رپورٹ)مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبدالسلام بادینی ودیگر نے کہا ہے کہ ہزارگنجی لنک روڈ ، گاہی خان چوک ، سریاب کسٹم چوک ودیگر سڑکوں کو توڑ کر ڈبل روڈ بنایا جارہا ہے۔ ان اہم شاہراہوںکی توڑ پھوڑ کردی جاتی ہے لیکن پانی کا چھڑکاؤ نہیں کیا جاتاجس کے باعث گردوغبار نے عام عوام اور ٹرانسپورٹرز کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔علاقہ مکین اور مسافر پھیپھڑوں‘ ناک ‘ دمہ  جیسی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی سہولت وپریشانی کے پیش نظر زیرتعمیر شاہراہوں ہزارگنجی لنک روڈ ، گاہی خان چوک ،کسٹم چوک سمیت دیگر  کی تعمیر جلد مکمل جائے۔

مزیدخبریں