کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ایم کیوم ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے مرکزی رہنما کمانڈر ناصر خان بڑیچ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیاسی اختلافات کو پارلیمنٹ اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔سیاسی قیادت سنجیدگی سے ملکی حالات کی بہتری کیلئے آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کرنے کیلئے قومی ڈائیلاگ کا آغاز کرے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا افواج پاکستان کی قیادت کی جانب سے سیاست میں عدم مداخلت اور آئینی کردار ادا کرنے کا بیان حوصلہ افزاء اور انکے پیشہ ورفوج ہونے کا ثبوت ہے جو لوگ اس وقت فوج کے خلاف بیانات دے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کر حکومت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سیاسی اختلافات کا حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کے اندر انتشار پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
قومی سلامتی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی سے ریاست کو نقصان پہنچ رہا :ناصربڑیچ
Nov 11, 2022