اوستہ محمد(این این آئی)الیکشن کمیشن بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ضلع اوستہ محمد میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے فرزند نوجوان قیادت میر فاروق خان جمالی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمامیر عطاء اللہ خان بلیدی کی جانب سے تجویز کنندگان اوستہ محمد میونسپل کارپوریشن کے مخصوص خواتین لیبر کسان اور اقلیتی نشستوں کیلئے نامزدگی فارم اے سی آفس اوستہ محمد میں بابو فداحسین پلال کے پاس فارم جمع کروائے گئے۔ اس موقع پر حاجی خان پلال ،نیاز حسین سومرو اور دیگر بھی موجود ہیں۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی سٹی اوستہ محمد کے صدر حاجی خان پلال سٹی جنرل سیکرٹری قائم علی سومرو نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے بعد دوسرے مرحلے میں مخصوص لیبر کسان خواتین اور اقلیتی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہا انشاء اللہ کامیابی کے بعد مونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈز میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔
اوستہ محمد ‘ مخصوص نشستوں پر بی اے پی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی جمع
Nov 11, 2022