اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے اسلام آباد سے لاہور اور پشاور کی موٹروے بند کررکھی ہے موٹروے بند ہونے سے عوام الناس خصوصاً مریضوں اور اندرونِ ملک سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وفاقی پولیس نے کہا کہ موٹروے بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے دہشتگردی کے خطرات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور غیر ضروری اجتماع سے گریز کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔
وفاقی پولیس
غیر ضروری اجتماع سے گریز،دہشتگردی خطرات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، وفاقی پولیس
Nov 11, 2022