اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن سے رابطہ کر لیاہے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے الیکشن نہ ہونے پر اے ایف سی کے صدر کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے پاکستان میں فٹبال کے معاملات پر ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم سے بحرین میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے الیکشن جلد ہونے چاہئیے احسان مزاری نے کہا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود نارملائزئشن کمیٹی اب تک الیکشن کا انعقاد نہیں کروا سکی، ہم فٹبال کی ترقی کیلئے ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، فیفا اور اے ایف سی مسلئے کا جلد حل نکالے، ملاقات کے دوران اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے وفاقی وزیر کومتعلق تحفظات کو دور کرنے کی یقین دھانی کروائی
رابطہ