اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک ناجی بینہسین نے ملاقات کی۔ ایف بی آر ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کو نافذ کر رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس پروگرام سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کر کے اور تعمیل کو آسان بنا کر ملکی آمدنی میں پائیدار اضافے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے دونوں طرف کی ٹیموں کی کاوشوں کی تعریف کی اور مزید کہا کہ یہ پروگرام ایف بی آر کی آئی ٹی پر مبنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کے ذریعے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) پر مبنی ٹیکس انتظامیہ کو مزید مضبوط کرنے جا رہا ہے۔
ایف بی آر
ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے ایف بی آر ریونیو ریزز پروگرام نافذ کر رہا: چیئرمین
Nov 11, 2022