گوجرانوالہ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،بیکری کی زائد المعیاد اشیا تلف 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیہ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے معروف بیکری یونٹ کو جرمانہ عائد اور زائد المعیاد اشیا تلف کر دی گئیں۔، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران چیکنگ سابقہ دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی پر یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ حفضان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں، مٹھائی کی تیاری میں استعمال ہونیوالے ممنوعہ اجزا برآمد ہوئے جو کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تلف کر دیئے ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے دشمن فوڈ بزنس آپریٹرز پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،بچوں اور بزرگ شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،شہری اپنے اردگرد ملاوٹ مافیہ کی نشاندہی کر کے ملاوٹ ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...