شرقپور شریف (نامہ نگار) مہنگائی اور بیروزگاری کے اس دور میں عوام میں کسی بھی ہنر کو منتقل کرنا ایک طرح سے صدقہ جاریہ ہے جس سے غربت میں پسی عوام کو ایک روشنی کی کرن نظر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے پی ایس الائیڈ اینڈ ہیلتھ سائنسز شرقپور شریف کی پرنسپل میڈم سدرہ جمیل نے انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ شرقپور شریف میں پیرا میڈیکل کورسز کرانے والا یہ پہلا ادارہ ہے جس میں میٹرک پاس طلباء و طالبات کو لیب ٹیکنیشن‘ فارمیسی ٹیکنیشن‘ آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن‘ نرسنگ‘ ڈسپنسر‘ کمیونٹی مڈ وائفری اور بی کیٹگری کے دو دو سالہ ڈپلومہ کرائے جاتے ہیں ۔