اظہار تعزیت

Nov 11, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر چوہدری محمود اختر گورایہ اور نواز لیگ کے سینئر رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر نے صحافی محمد ندیم صادق گورایہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر حاجی طارق محمود ڈوگر نے صحافی ندیم صادق گورایہ کیلئے پانچ مرلہ کا رہائشی پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ارکان صوبائی اسمبلی پیر سید اشرف رسول اورمیاں عبدالرئوف نے بھی محمد ندیم صادق گورایہ مرحوم کے اہل خانہ کی مالی امداد کا اعلا ن کیا ہے۔ 

مزیدخبریں