شیخوپورہ :سموگ میں اضافے کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے 

Nov 11, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں سموگ میں اضافے کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے ہیں محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سموگ کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے دیہی علاقوں خاص کر موٹروے کے اردگرد فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی جا رہی ہے اکثر فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی لاہو رروڈ پر واقع اکثر فیکٹریو ں میں توانائی کے حصول کیلئے گیس کوئلہ کی بجائے چاول کا چھلکا ’’تو‘‘کا استعمال بھاری پیمانے پر کیاجا رہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ فیصل آباد روڈ ،لاہور روڈ کے قریب اکثر گٹہ ،کیمیکل ،پیپر ملوں کا زہریلا پانی قریبی کیوبی لنک نہراور اپر چناب میں ڈالا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسراء سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی اور آبی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں