فتح جنگ ( نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء سردا ر سلیم حیدر خان نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ انتہائی قابل مذمت ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی و بقاء اور سالمیت کی ضامن ہے ریاستی اداروں کے خلاف مہم دفاع پاکستان کو کمزور کرنے کی گھنائونی سازش ہے ہمیں محب وطن پاکستانی ہونے کے ناتے اس زہریلے پروپیگنڈے کو روکنا ہو گا کیونکہ اس بیانیہ کو مقصد دفاعی اداروں پر قوم کو جو بھر پور اعتماد ہے اس میں شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کی سلامتی تحفظ اور سالمیت کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں مضبوط فوج ہی وفاق پاکستان کی ضمانت ہے بلا جواز اور بغیر ثبوت افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں پر الزامات در حقیقت ان اداروںکو کمزور کرنا پاکستان مخالف قوتوں کو تقویت اور بیرونی دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے انھوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی بقاء استحکام اور فوج لازم ملزوم ہیںافواج پاکستان بارے عوام میں نفرت پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج سے لازوال محبت کرتے ہیں احتجاج ہر سیاسی جماعت کابنیادی جمہوری حق ہے۔
افواج پاکستان کیخلاف نفرت انگیزپروپیگنڈہ قابل مذمت ہے، سردارسلیم حیدر
Nov 11, 2022