کراچی(این این آئی) شہر قائد میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں اغوا برائے تاوان کا کیس حل کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، مغویہ لڑکی جنگل سے بازباب ہوگئی۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ کراچی میں شاٹ ٹرم اغوا کا کیس فوری طور پر حل کرلیا گیا ہے، سچل تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق 23سالہ (ع ب) کے اغوا کے بعد اس کے بھائی سید باقر نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی جس پر قلیل وقت میں پولیس نے کارروائی کرکے کامیابی حاصل کرلی۔پولیس کے مطابق مغویہ کا دوست احمد اسے گھمانے پھرانے کے بہانے گھر سے لے کر گیا تھا، 4ملزمان نے اسے کو اغوا کیا اور اس کی آنکھوں پرپٹی باندھ کر جنگل میں گھماتے رہے۔خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس سعدی ٹائون ہائی وے روڈ پر پہنچی تو3ملزمان کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کارروائی کے دوران جب جھاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو مغویہ کو وہاں موجود پایا، بعد ازاں ایک ملزم احمد عزیز کو موقع پر اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم احمد نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ عروج کے والدین دولت مند ہیں ان سے تاوان لینے کیلئے لڑکی کو اغوا کیا۔
لڑکی بازیاب
کراچی : اغوا برائے تاوان، ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لڑکی بازیاب
Nov 11, 2022