کراچی(این این آئی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بھارتی کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بھارتی ماہی گیرکشتی کے خلاف کارروائی کی ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کہاکہ پاکستان کے پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی کشتی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی کشتی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی شکار کر رہی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا اور کشتی اور اس میں موجود 6 ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی ماہی گرفتار