دبئی میںسیدہ کوثر کی تصنیف "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی

Nov 11, 2022

خواتین کی سوشل تنظیم"واؤ"  مصنف کے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کرے گی
دبئی (طاہر منیر طاہر) لندن میں مقیم پاکستانی شاعرہ سیدہ کوثر اپنی تصنیف "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی کے لئے 11 نومبر 2022 کو متحدہ عرب امارات آ رہی ہیں۔ اسی روز "عشق لاہوتی" کی تقریب رونمائی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہو گی۔ جبکہ ان کی کتاب "عشق لاہوتی" کی تقریب پذیرائی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہو گی۔ اس کے علاوہ امارات میں پاکستانی خواتین کی سوشل تنظیم"واؤ" WOW سیدہ کوثرکے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کرے گی۔

 نبراس سہیل کی کتاب ’’پرواز‘‘رونمائی کے لئے تیار

یہ کتاب پولش رائٹر "اولگا تکارچک" کے ناول "فلائٹس" کابہترین اردو ترجمہ ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) فیڈرل بورڈ سے منسلک ایک پاکستانی تعلیمی ادارے جی ایم انسٹیٹیوٹ آف اسٹڈیزشارجہ کی پرنسپل نبراس سہیل نے  پولش رائٹر "اولگا تکارچک" کے ناول "فلائٹس" کا اردو ترجمہ کر کے ایک خوب صورت کتاب "پرواز" کے نام سے شائع کی ہے۔ اس بات کا انکشاف نبراس سہیل نے دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا- انہوں نے اپنی کتاب کی کچھ کاپیاں تقریب میں موجود مہمانوں کو پیش کیں اور اعلان کیا کہ بہت جلد اس کتاب کی باقاعدہ تقریب رونمائی کی جائے گی جس میں شعبہ تعلیم اور دیگرمکاتب فکر کے لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔ تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے "پرواز" کی اشاعت پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

ماجدہ خانم کی کتاب کی تقریب رونمائی
کتاب میں گلف اور مڈل ایسٹ میں روزگار کے سلسلے میں آنے والے امیدواروں کی رہنمائی کی گئی ہے
دبئی (طاہر منیر طاہر) ماجدہ خانم کی تصنیف کردہ کتاب (Win Your Dream Job in the UAE) کی تقریب رونمائی گزشتہ دنوں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی دبئی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ کتاب کی رونمائی کا ربن ماجدہ خانم کے ساتھ عبدالشکور مرزا، پروفیسرشاہد اقبال کاہلوں، عبدالمجید مغل، اشفاق احمد اور نبراس سہیل نے کاٹا۔اس کتاب میں بیرون ملک بسلسلہ روزگار کی تلاش میں آنے والوں کے لیے معلوماتی مواد موجود ہے جس سے استفادہ کر کے بہتر سے بہتر جاب تلاش کی جا سکتی ہے۔ماجدہ خانم نے انگلش لینگویج  اورہیومن ریسورسز میں ماسٹرزکے علاوہ دیگر متعدد شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ وہ مختلف کمپنیوں میں ہیومن ریسورسزڈائریکٹر اوربطور ایڈمن کام کر چکی ہیں۔  ہیومن ریسورسز پروفیشنل ہوتے ہوئے وہ آجکل ہیومن ریسورسز اور دیگر اہم عہدوں پر فائز لوگوں کو تربیت دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے تجربات سے اس کتاب کے ذریعے لوگوں کی رہنمائی کی کوشش کی ہے، جو قابل ستائش ہے۔ (Win Your Dream Job in the UAE) کی اشاعت پر عبدالشکور مرزا، پروفیسرشاہد اقبال کاہلوں، عبدالمجید مغل، اشفاق احمد اور نبراس سہیل نے ماجدہ خانم کو مبارکباد دی اور کتاب کو بیرون ملک حصول جاب کے لئے آنے والوں کے لئے مفید قرار دیا۔ کتاب کی رونمائی کے موقع پر ماجدہ خانم نے متذکرہ کتاب مہمانوں کو اپنے آٹو گراف کے ساتھ بطور تحفہ پیش کی۔

مزیدخبریں