سیکرٹری ہاؤسنگ کا ڈیرہ‘ کوہ سلیمان اور فورٹ منرو میںترقیاتی منصوبوں کا جائزہ


ملتان(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کا ڈی جی خان کوہ سلیمان اور فورٹ منرو کا دورہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈی جی خان کی میگا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری منصوبے پر 21کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔12سے 33انچ سیور لائن کی تنصیب جاری ہے۔کوہ سلیمان میں سڑکوں،مونومنٹ اور سٹریٹ لائٹس کی فوری تنصیب کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔فورٹ منرو میں 5ٹیوب ویل لگا کر فوری پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے۔  اْنھوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔بڑے پیمانے پر آبادی مستفید ہوگی۔فورٹ منرو میں داخلی و خارجی راستوں پر مونومنٹ کی تزئین وآرائش جلد مکمل کر لی جائے گی۔مونومنٹس کو معیاری انداز میں مکمل کیا جارہا ہے۔ڈی جی خان میں غازی پارک سمیت دیگر پارکوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔گزیبو،سٹنگ ایریا،باؤنڈری وال کی جلد تعمیر کے لئے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ

ای پیپر دی نیشن