ملتان( خبر نگار خصوصی )ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے منصوبے بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے شرکت کی۔میپکو اور آئی ڈیپ کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر پر اب تک 1 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جس پر 24 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبے میں ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے میپکو حکام کو بجلی کی ترسیل ٹرنچ سسٹم پر منتقل کرنیکا کام 15 یوم کے اندر شروع کرنیکی ہدایت کی ۔ آئی ڈیپ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی دریں اثناکمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔انہوں نے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور بریفننگ لی۔کمشنر اشفاق احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔پروجیکٹ ڈائیریکٹر قاسم غوری نے بریفنگ دی سول سیکرٹریٹ منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بعدازاں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے جم خانہ کیلئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا:ایڈیشنل چیف سیکرٹری
Nov 11, 2022