بہاول پور(خبر نگار) اقبال ڈے کے حوالے سے کنگز فٹبال کلب کے زیر اہتمام یادگاری میچ کھیلا گیا۔کنگز ایف سی گرین کے کپتان سلمان اور کنگز ایف سی وائیٹ کے کپتان ہارون تھے۔میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر ہوا جو کنگز ایف سی وائیٹ نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی میاں حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پرسفیان احمد اور عبد العزیز بھی موجود تھے۔