ملتان (سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتی ٹوئٹر صارفین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ شائقین نے گراؤنڈ میں تماشائیوں کو شور مچانے کے لیے پانڈیا کے تالیاں بجانے پر تنقید کی اور کہا کہ جتنی زور سے ہاردک تالیاں بجارہا ہے اتنی زور سے بٹلر باؤنڈری مار رہا ہے۔جیوتی پٹیل نے جلتا ہوا ایموجی شیئر کیا اور کہا کہ ٹی وی بند کردوں کیا۔
سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بھارتیوں نے ٹوئٹر پر طوفان برپا کردیا
Nov 11, 2022