وفاقی وزیر احسان الرحمن کی  ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر  سے ملاقات ،مسائل بارے آگاہ کیا

Nov 11, 2022


ملتان (سماجی رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم سے بحرین میں گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس موقع پر احسان الرحمن مزاری نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروانے کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان میں فٹبال فیڈریشن کے الیکشن جلد ہونے چاہئیں اور نارملائزیشن کمیٹی اب تک الیکشن کا انعقاد نہیں کروا سکی۔ اے ایف سی صدر نے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کی یقین د ہانی کروائی ہے۔

مزیدخبریں