پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، اداروں کے کنٹرول کا مطلب اداروں کو تباہ کرنا ہے۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک سزا یافتہ شخص سے مشورے کر رہا ہے، سزا یافتہ کے فیصلے کرنا ملک کی توہین ہے، لندن میں تماشہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لئے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ملک میں طاقت کی حکمرانی ہے، مجھے گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا۔ یہاں طاقتور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا، ڈیل کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو سزا ملنے والی تھی لیکن اوپر بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیسز معاف کرانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کیا فکر کیونکہ یہ لوگ تو بھاگ جائیں گے، جاپان دو ایٹمی حملے ہوئے لیکن وہ قوم دوبارہ اٹھی اور ترقی کر رہی ہے۔