اسرائیل کی دہشت گردی ، غزہ کے ضرورت مندوں کو سعودی حکومت کی امداد

جدہ کی ڈائری۔۔ امیر محمد خان 
خلیج میں آزادی فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے ، ہر کچھ عرصے بعد دنیا میں موجود یہودی ریاست اسرائیل فلسطینی عوام پر بارودی قہر نازل کرتی ہے اور سیکنڑوں فلیسطنیوں کو شہید کرتی ہے ،گزشتہ ایک ماہ سے غزہ میں اسرائیل نے اپنے ظلم و ستم کی انتہائ کردی ہے ایک اندازے کے مطابق دس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیاجس میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں، ایمبولنس ہوں یا ہسپتال دہشت گرد اسرائیل نے سب نیست و نابود کردیا ، عالمی ادارے امن کیلئے زبانی طور پر کوشاں ہیں مگر امریکہ کی موجودگی میں کوئی شنوائی نہیں۔ عالم اسلام کے ساتھ کچھ دیگر ممالک چین ، روس بھی ہیں مگر ان کی شمولیت علاقے میں موجود سیاست کی بنائ پر ہے۔ اسلامی دنیا کے معتبر اور سب سے بڑاملک سعودی عرب ایک طویل عرصے از خود اور او ، آئی سی کے ذریعے نیز اقوام متحدہ میں جب موقع میسر ہوتا ہے دنیا کو فلسطینی ریاست میں ہونے والے مظالم سے آگا ہ کرتا ہے مگر مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ گزشتہ ماہ سے ہونے والے اسرائیلی مظالم پر دنیا یہاں تک کہ غیر مسلم بھی سڑکوں پر آگئے ہیں وہ ممالک جنکی حکومتیں اسرائیلی جارحیت کی حمایت کررہی ہیں وہاں کے عوام بھی ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ مگر غیر اسلامی حکومتیں اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں انہیں فلسطین مرد، عورتوں،بچوں کا خون نظر نہیں آرہا۔ اسلامی دنیا میں سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان متعلقہ اداروں ، فورمز میں بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل کو خون ریزی سے باز رکھا جائے ، غزہ کے عوام کیلئے شاہ سلمان کے اعلان کے بعد ایک امدادی فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں اب تک 3 ملین سے زیادہ کی امداد غزہ کے عوام کیلئے جمع ہوئی ہے اور انکی مدد کیلئے غذائی اجناس وغیرہ کی کھیپ بڑے پیمانے پر روانہ بھی کی گئی ہے ، امدادی رقومات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اسکے لئے سعودی حکومت نے بڑے پیمانے پر امداد کیلئے اپیل بھی جاری کی ہے۔ بڑے بڑے سائین بورڈز کے ذریعے عوام کو اس طرف راغب کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سعودی کابینہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ’فلسطینی عوام کی مدد کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے‘۔ سعودی کابینہ کا عالمی رابطوں کے ذریعے غزہ میں بڑھتی کشیدگی روکنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
 
اسلام میں خواتین ، حیثیت اور اختیارات ریاض میں کانفرنس کا انعقاد 

او آئی سی اور مملکت سعودی عرب کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر ”اسلام میں خواتین: حیثیت اور بااختیاریت“ کے موضوع پر کانفرنس جدہ میں ہوئی پاکستان سے انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی محترمہ مشال ایچ ملک پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہی ہیں۔ کانفرنس میں ان کے ہمراہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) محترمہ نیلوفر بختیار اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر بھی موجود تھے سابق وزیر خارجہ و وزیر مملکت محترمہ حنا ربانی کھر نے بھی بطور پینلسٹ حصہ لیا۔تین روزہ کانفرنس جو کہ 6-8 نومبر 2023 تک جاری رہی جسکا مقصد اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار پر وسیع البنیاد بحث کرنا ہے۔ یہ اسلام میں خواتین کے حقوق اور ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اسلامی اسکالرز اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سرکاری وفود کے علاوہ خواتین سربراہان مملکت، وزرائ اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں پانچ موضوعات پر غور کیا گیا بشمول؛ اسلام میں خواتین کی حیثیت اور ان کے حقوق، مسلم خواتین اور اسلامی تعلیمات اور سماجی روایات کا مخمصہ، خلیجی، عربی اور اسلامی تناظر میں مسلم خواتین، عصری معاشروں میں مسلم خواتین اور تعلیم اور کام میں مسلم خواتین کے بااختیار ہونے کے امکانات۔. او آئی سی کے رکن ممالک کے سرکاری وفود کے بیانات کے علاوہ، کانفرنس ہر موضوعی شعبے پر ایک خصوصی ورکنگ سیشن منعقد کرے گی۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کا اجلاس 

سعودی عرب میں پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے قدیم اور جید صحافیوں کے فورم پاکستان جرنلسٹس فورم۔کا ایک اجلاس فورم کے صدر معروف حسین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فورم کے اراکین نے بھر پور شرکت کی شرکائ میں شاہد نعیم،جمیل راٹھور،خالد چیمہ اسد اکرم،۔محمد عدیل۔،مریم شاہد امانت اللہ،اور امیر محمد خان شامل تھے شرکائ نے جمیل راٹھور کی صحت یابی پر انہیں مبارکباد کہا۔ شرکائ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی جے ایف دیگر فورمز سے اپنی شناخت کو مقدم رکھتے ہوئے تعلقات قائم رکھے گا تاکہ ارادی یا غیر ارادی طور پر کچھ نام نہاد لوگوں نے گروپنگ کو ہوا دی تھی وہ تاثر ختم ہوسکے اور پاکستانی میڈیا سے منسلک لوگ صحافتی اقدار کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان۔ کی نیک نامی کیلئے کا۔ کرسکیں،شرکائ نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا قری۔ ترین دوست ہے صحافی پاک سعودی تعلقات کو مزید مظبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اپنی تحریروں اور خبروں میں کمیونٹی کو سعودی عرب کے قوانین پر مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کریں جس سے وطن عزیز کا نام روشن ہوسکے۔۔فورم کے اراکین خادم الحرمین شریف شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد مڑمد بن سلمان کو خراج تحسین۔ پیش کیا جنہوں نے غزہ کے مصیبت ذدہ لوگوں کیلئے ریلی فنڈ قائم کیا۔ جسکی رقم ٹین سو ملین سے زیادہ ہوچکی ہے انکی اپیل پر سعودی عرب کے مخیر حضرات بڑی رقومات دے رہے ہیی۔ شرکائ نے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان اور سیاسی رہنمائ آپس میں دست و گریبان۔ ہونے کے بجائے دہشت گرد اسرائیل کی عالمی فورمز میں مذمت کریں فورم کے اراکین نے فورم کے تنظیمی معاملات پر بھی سیر حاصل بات کی۔ معروف حسین نے عشائیہ دیا آخر میں شاہد نعیم کے چھوٹے بھائی کی رحلت پر جنت میں انکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ 

معروف صحافی ندیم سومرو، اور 
عبدالغفار کیلئے عشائیہ 

جدہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے آئے صحافیوں سمیت مقامی صحافی برادری کی کارکردگی کو سراہا گیا اور شرکائ نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں صحافی برادری پل کا کردار ادا کر رہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کے معروف صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مقامی صحافی بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری تصور،سنئیر نائب صدر ملک جاوید حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان سمیت سعودی عرب میں مقیم صحافی پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان مراسم مزید مضبوط اور مستحکم ہوتے ہیں چیئرمین ازاد جموں کشمیر اوورسیز سردار وقاص عنایت,ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب ترابی,پریزیڈنٹ پی پی پی جدہ سٹی راجہ اعجاز جنجوعہ, عباس ذوالفقار,محمد منور حسین, اسد اکرم, شعیب الطاف,خالد چیمہ,عدیل ریاض,محمد عدیل سمیت دیگر نے پاکستان سے آئے ہوئے صحافی ندیم سومرو اور عبدالغفار کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور صحافتی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن