فلسطیینیوں کا قتل عام اسرائیل کی جارحیت ،حملے عالم اسلام کاامتحان :راغب نعیمی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ فلسطیینیوں کا قتل عام اسرائیل کھلی جارحیت ہے۔ خوراک ادویات بنیادی ضروریات زندگی تک سے نہتے فلسطینی محروم ہیں۔ غزہ کا محاصرہ ، شہریوں کے پینے تک کا پانی بند کرکے انہیں پیاس سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خوراک کی فراہمی کے امکانات کو ہر طرف سے محاصرہ سخت کر کے ختم کر دینا نہایت شرمناک فعل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ کیا انہوں نے کہاکہ مسلم امہ اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات زندگی کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔ اسرائیلی حملے عالم اسلام اور مسلم حکمرانوں کاامتحان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن