ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگ کے رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کی حاضری استثنیٰ کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد
Nov 11, 2023 | 12:24