اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان

Nov 11, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ میاں امجد اقبال نے کہا ہے کہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے سخت خلاف تھا۔ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میں پی پی 171 سے بھائی کی جگہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔

مزیدخبریں