6 ماہ سے کم زیر استعمال موبائل سم کی بندش پر 200 روپے دینا پڑیں گے

Nov 11, 2023

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے کم زیراستعمال موبائل سم کی واپسی پر چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 200 روپے چارجز لگائے جائیں گے۔ اطلاق یکم جنوری 2024ءسے ہوگا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین 31 دسمبر 2023ءتک بلامعاوضہ غیرضروری سمز بند کرا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق غیرقانونی سم کے اجراء کی صورت میں سم کو ایک بار بلامعاوضہ ختم کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں